کراچی : کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا، مقتول ذیشان اپنے گھر کے باہر دوست کے بیٹھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا، کورنگی نمبرڈھائی میں گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران زخمی نوجوان چل بسا۔
پولیس نے بتایا کہ 33ڈی کارہائشی ذیشان گھرکی دہلیز پر دوستوں کےساتھ بیٹھاہواتھا کہ موٹرسائیکل2 ڈاکو آئے اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔
- Advertisement -
نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی، ذیشان کو2گولیاں لگیں، جس کے بعد نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں وہ جہاں وہ ایک دن بعد چل بسا۔
شہریوں نے فرار ہوتے ڈاکوؤں کوپکڑکرتشددکانشانہ بنایا اور پولیس کےحوالے کردیا، ڈاکوؤں کےہاتھوں قتل ہونیوالا ذیشان پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا۔