تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایک اور اتحادی جماعت نے حکومت کو خبردار کر دیا

حکومت اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بھی شہباز حکومت پر برس پڑی۔

اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہی تو اےاین پی کو تلخ فیصلے لینے ہوں گے اےاین پی نےسلیکٹڈ سےعوام کی جان چھڑانےکیلئےحکومت کاساتھ دیا موجودہ حکومت کو اب ذمہ داری لینی ہوگی۔

امیرحیدرہوتی نے کہا کہ درست معاشی پالیسیوں، عوام کوریلیف کیلئےہنگامی بنیاد پر اقدام کرنے ہوں گے اےاین پی کسی ایسی حکومت کی حمایت نہیں کریگی جوعوام کی خدمت نہ کرسکے عوامی خدمت کیلئے اےاین پی کسی وزارت یاعہدےکی محتاج نہیں، مرکزی، صوبائی حکومت کو عوام سے مزید قربانی کی توقع ترک کرنی ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اتحادی رہنما ایک دوسرے سے الجھ پڑے

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات حل میں سنجیدہ ہے تو قربانی کا آغاز پارلیمان سے کرے حکومت فیصلہ کرے وزیر، ممبرتنخواہ، مراعات نہیں لےگا، اےاین پی ساتھ دی گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مزیدقرض لینےسےمسائل حل نہیں بلکہ مشکلات میں بڑھیں گی اپنےوسائل استعمال کرتے ہوئے ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تمام سیاسی جماعتیں مزيد اقتدار کی لڑائی سے نکل کر عوام کاسوچیں۔

Comments

- Advertisement -