تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایک اور ملک نے کروناوائرس کو شکست دے دی

بنکاک: ایشیائی ملک تھائی لینڈ میں گزشتہ 100 دنوں کے دوران کروناوائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، ملکی محکمہ صحت نے وبا سے متعلق تازہ رپورٹ شایع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں گزشتہ 100 روز کے دوران کرونا کے ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونے کو وبا کے خلاف بڑی کامیابی قرار دی گئی اور ملک سے کرونا کا خاتمہ تصور کیا جارہا ہے۔

محکمہ صحت نے اپنی کرونا رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال 26 مئی کے بعد سے تھائی لینڈ میں مہلک وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا، کرونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تھائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر مسافروں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، ملک میں داخل ہونے والے سیاحوں کو قرنطینہ کردیا جاتا ہے، اگر کوئی غیرملکی کرونا متاثر ہوا تو اس کی صحت یابی تک قرنطینہ سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی، وبا کے خلاف کامیابی ملی ہے۔

کرونا وائرس ویکسین: تھائی لینڈ سے بڑی خبر آگئی

خیال رہے کہ تھائی لینڈ کی طرح نیوزی لینڈ کو بھی کرونا کے خلاف بڑی کامیابی مل چکی ہے لیکن سو دنوں بعد نیوزی لینڈ میں بھی کرونا کے چند کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کرونا مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -