تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ میں کورونا سے ایک اور ہلاکت، لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

لندن: دنیا بھر میں تیزی سے تباہی پھیلانے والے مہلک کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، برطانیہ میں کورونا وائرس کا شکار ایک اور شخص چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں شہری اس وائرس کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے برطانیہ میں مہلک وبا کا شکار ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مزید 54 کیسز سامنے آگئے ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 373 ہوگئی ہے۔

این ایچ ایس نے لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنےکی ہدایات کردی ہے جب کہ لوگوں کو گھر سےکام کرنے کی سہولت بھی دے دی گئی۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کوبرا کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا اعتراف کیا جا چکا ہے اور وزیر اعظم کو سوشل ایونٹ اور اسکولز بند کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز وائرس سے بچاؤ کےلیے اسکولز بند کرنے کی آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے جس پر دو لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -