تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شکارپور کے بعد ایک اور ضلع میں ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ

کراچی: سندھ پولیس نے کچے کو آماجگاہ بنانے والے ڈاکوؤں کا قلع و قمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں صوبے کے ایک اور ضلع میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور کےبعد گھوٹکی کےکچے میں بھی ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کردیاگیا ہے، آپریشن کو منطقی انجام کے لئے کچے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا آغاز کچوبنڈی ٹو کے علاقے سے کیا گیا ہے،آپریشن میں ضلع بھر سے پولیس جوان حصہ لےرہےہیں، آپريشن میں تین اےپی سی چین بھی شامل ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق کچو بندی ٹو کی سرحدیں شکارپور اور کندھ کوٹ سےملتی ہیں، آپریشن کو فیصلہ کن بنانے کے لئے شکارپور، سکھر،کشمور کےسرحدی علاقےسیل کردیئےگئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے علاقوں میں پولیس نے بیس کیمپ قائم کر لیے، ڈاکو بھی یکجا ہونے لگے

دوسری جانب شکارپور، کشمور، گھوٹکی، اور سکھر پولیس کا کچے کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے چار ایس ایس پیز نے اپنے اپنے علاقوں میں بیس کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔

شکارپور سے ایس ایس پی تنویر تنیو اور سکھر سے ایس ایس پی عرفان سموں کچے میں موجود آپریشن کے لیے موجود ہیں، کشمور سے امجد شیخ اور گھوٹکی سے عمر طفیل بھی آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کا تیزی سے خاتمہ کیا جا رہا ہے، تاہم دوسری جانب جتوئی، سبزوئی اور تیغانی ڈاکوؤں کے گروہ یک جا ہو رہے ہیں، ڈاکوؤں نے مل کر پولیس سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -