کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع دادو اور نوشیرو فیروز میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن باہاٹو نے ضلعی صحت کے افسران کو خط لکھ دیا جس میں دادو اور نوشیروفروز میں خسرے کی وبا سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دادو اور نوشیروفیروز میں بچوں کی خسرہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مزید کیسز بھی رپورٹ ہوئے، انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر معاملے کی تحقیقات کریں تاکہ فوری ایکشن لیا جاسکے۔
خط کا متن یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے انسدادخسرہ اور روبیلا مہم میں کامیابی کادعویٰ کیا گیا تھا اور خصوصی مہم میں صوبے کے 1کروڑ 97لاکھ بچوں کا ہدف بھی مقرر کیا گیا تھا۔
ضلع صحت کے افسران کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں ماہ بڑی تعداد میں بچے ان اضلاع میں خسرہ سےمتاثر ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کو ویکسین ہی نہیں لگائی گئی۔