کراچی: انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ پولیس نے سانحہ صفورہ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید ایک سہولت کارکو گرفتارکرلیا ہے۔
ایس ایس پی نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم شیبا احمد اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے سانحہ صفورہ کے ملزمان کی ذہنی تربیت اور مالی معاونت فراہم کی۔
نوید خواجہ کے مطابق ملزم بیرون ملک سے حاصل رقم سے پاکستان میں دہشتگردی کے منصوبوں میں مالی معاونت کرتا تھا، گرفتارملزم پوش علاقے کا رہائشی ہےاور پڑوس مملک سے کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقےصفورہ میں مسلح ملزمان نے ایک کمیونٹی کی بس میں داخل ہوکر خون کی ہولی کھیلی تھی جس میں 42 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔