کراچی: ویلڈر عمران دبئی میں بے نامی جائیداد کا مالک نکل آیا -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ویلڈر عمران دبئی میں بے نامی جائیداد کا مالک نکل آیا

کراچی: شہرِ قائد میں ویلڈنگ کرنے والے محنت کش عمران کی دبئی میں بے نامی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق فالودے والا، رکشے والا اور طالب علم کے بے نامی اکاؤنٹس کے انکشاف کے بعد اب کراچی کے ایک ویلڈر کی بے نامی جائیداد سامنے آ گئی ہے۔

میرے پاس پاسپورٹ تک نہیں، دبئی جانا تو دور کی بات کبھی تصور بھی نہیں کیا۔

ویلڈر عمران

نشتر روڈ پر کام کرنے والے محنت کش ویلڈر عمران کی دبئی میں جائیداد سامنے آنے پر ایف آے آئی نے ان کو نوٹس بھیج کر 20 نومبر کو کاغذات سمیت دفتر طلب کر لیا۔

عمران کا کہنا ہے ’میں گیٹ اور جالی کی ویلڈنگ کرتا ہوں، میرے پاس پاسپورٹ تک نہیں، دبئی جانا تو دور کی بات کبھی تصور بھی نہیں کیا۔‘

محنت کش کے مطابق انھیں ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس سے معلوم ہوا کہ ان کے نام پر دبئی میں جائیداد موجود ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، کیوں نہ نمر مجید کو بھی جیل بھجوادیا جائے، چیف جسٹس کے ریمارکس


خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں اب تک فالودے والا، رکشے والا، ٹیکسی والا، طالب علم، فیکٹری مزدور، مرحوم افراد اور دھوبی کے جعلی اکاؤنٹس اور فیکٹریوں کی خبریں آ چکی ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں