منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

نیب کا ایک اور جعلی افسر پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی احتساب بیور نے نیب کے جعلی افسر کو پکڑ لیا۔

چیئرمین نیب کی ہدایات پر نیب جعلی افسران کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ نیب ‏راولپنڈی نے ایک اور جعلی افسرپکڑلیا۔

اعلامیہ کے مطابق ملزم ماجد جاوید کو نیب افسر بن کر عوام کو لوٹنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے ‏ملزم کے قبضےسےنیب کے 2 جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کوقانون کےمطابق کارروائی کیلئےپولیس کےحوالےکردیا گیا ہے ‏نیب 3سالوں میں اب تک 10جعلی افسران کو پکڑ چکا ہے جو جعلی افسران بن کر عوام الناس ‏کو لوٹنے میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں