تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایک اور معروف بھارتی گلوکار چل بسے

ممبئی: مشہور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف ”کے کے“ کے بعد ایک اور بھارتی گلوکار انتقال کر گیا جس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ گلوکار شیل ساگر آج چل بسا۔ گلوکار کے دوستوں اور رشتہ داروں نے موت کی تصدیق کر دی۔

شیل ساگر ایک اُبھرتے ہوئے گلوکار تھے۔ انہوں نے نئی دہلی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بہت ہی کم عرصے میں پورے ملک میں پہنچا بنائی۔

خیال رہے کہ 29 مئی کو بھارتی ریاست پنجاب کی ڈسٹرک مانسہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کر دیا تھا۔ حادثے کے وقت وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

گلوکار کے کروڑوں چاہنے والے تھے وہ نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے۔ ان کے گانے بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی پسند کیے جاتے تھے۔ سدھو موسے والا نے 2021 میں بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس کے دو روز بعد مشہور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف ”کے کے“ 53 سالہ کی عمر میں انتقال کر گئے۔ گلوکار منگل کو کولکتہ میں لائیو کنسرٹ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے اور مداحوں میں یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -