The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں ایک اور لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ

کراچی میں ایک اور 15سالہ لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق 2دن پہلے صدر دھماکے کے واقعے میں بچی لاپتہ ہوئی تھی اور واقعےکامقدمہ والد کی مدعیت میں پریڈی تھانےمیں درج کرلیاگیا یہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ سلیم خان اپنی 15سالہ بیٹی سویرا اور بیوی کیساتھ پیدل جارہےتھے کہ ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ پر دھماکاہوا تو بچی کی والدہ موقع پر بےہوش ہوگئی جب 20، 15منٹ بعد ہوش آیا تو بیٹی موقع سےغائب تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تمام اسپتالوں اور مردہ خانوں میں ڈھونڈا لیکن بچی کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ واقعےکا مقدمہ اغواکی دفعات کےتحت پریڈی تھانےمیں درج کیاگیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں