The news is by your side.

Advertisement

حکومت کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک اور احسن اقدام

لاہور: بزدار حکومت نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک اور احسن قدم اٹھا لیا، پنجاب سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں اب مفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا اس دوران پنجاب سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں مفت علاج کی سہولت کا فیصلہ کیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی وارڈز میں عام مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔

اجلاس میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں بھی عام مریضوں کے علاج کی بھی تجویز سامنے آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اس ضمن میں قابل عمل سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ عثمان بزدار نے متعلقہ قانون میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی اور کہا پنجاب میں لیبر ورکرز کو انصاف صحت کارڈ بھی فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے۔

انسپکٹرلیس رجیم متعارف کرانے کے لیے قابل عمل تجاویز طلب کرلی گئیں۔ سیلف اسیسمنٹ اسکیم متعارف کرانے کی تجویز زیرغور ہے۔ عثمان بزدار نے محکمہ لیبر سے حتمی پلان طلب کر لیا۔

اجلاس میں دی کمپنیزپرافٹس ترمیمی بل کے حوالے سے آرڈیننس کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیبرانسپکٹرز کی آئندہ تعیناتیاں پر فارمنس کی بنیاد پر ہوں گی، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں