تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عازمین حج کے لیے ایک اور اچھی خبر

ریاض: سعودی شہر مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک بار پھر نئی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے مسجد نبوی سمیت دیگر مقدس مقامات پر استقبال حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنر مدینہ فیصل بن سلمان نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عازمین کی مدد کے لیے ہر ممکن سہولت یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں، السلام اسپتال کی تکمیل تک فیلڈ اسپتال طبی امداد فراہم کرے گا، کورونا پھیلاؤ روکنے کی تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

ادھر توکلنا ایپ میں مزید خدمات کا اضافہ کرتے ہوئے مشاعر مقدسہ(منیٰ، عرفات اور مزدلفہ)میں ٹرانسپورٹ کی ٹکٹیں خریدنے کی سہولت شامل کی گئی ہے۔

عازمین حج کیلئے ایک اور بہترین اقدام، زبردست سہولت متعارف

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ توکنا میں ہنگامی حالات کے لیے امدادی اداروں کو کال کرنے اور ایمبولینس سہولت حاصل کرنے کا بھی آپشن شامل کیا گیا ہے۔ یہ اقدام وزارت حج وعمرہ اور ہلال احمر کے تعاون سے یقینی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے دوران صحت مند نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ ضوابط کی پابندی کی جائے گی، حج2021 کے منتخب خوش نصیب اپنے پیکج کے تحت فوری بکنگ کرواسکیں گے، منتخب افراد کو 15سے29ذی القعد رات10بجے تک اپنا پیکج خریدنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -