منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مسافروں کے لیے ایک اور اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی 2 سال بعد ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ایئرلائن کی دو سال بعد بلوچستان کے ضلع ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوچکی ہیں، شہری پی آئی اے کی فلائٹس کے ذریعے ژوب پہنچ سکیں گے۔

دو سال بعد اے ٹی آر طیارے کی پہلی پرواز پی کے 528 کراچی سے ژوب پہنچی۔ جبکہ پرواز پی کے529مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

- Advertisement -

مسافر اب پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے ژوب کے سفر کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر مسافروں کی صحت کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جارہا ہے جبکہ سفر کرنے والے تمام افراد کو ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بھی کورونا سے حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں