پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا۔ سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار فیصل عرف کوڈو اور محسن پشاور نوشہرہ سے آن لائن کراچی اسلحہ منگواتےتھے گروہ کاسربراہ راشان ملائیشیا میں بیٹھ کر گینگ کو آپریٹ کرتا ہے۔

حکام نے کہا کہ ملزمان سے نائن ایم ایم پستول اور مختلف علاقوں سےچوری موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کےسربراہ کا اہم ساتھی ہے اور اسلحےکی سپلائی واٹس ایپ کےذریعےکی جاتی تھی۔

فیصل نےاپنے لیڈر راشان کی ہدایت پر صفدر رضوی کے قاتلوں کو بھی اسلحہ فراہم کیا تھا۔ گرفتارملزم محسن 5 ہزار روپے میں اسلحے کی ڈلیوری کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں