The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں درمیانے درجے کے ہیٹ ویو کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئند چند روز میں کراچی گرمی شدت اختیار کرجائے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ہوا کاکم دباؤ ہے جس کے باعث سمندری ہوائیں رکنے کا اندیشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی والےہوجائیں ہوشیارگرمی کی ایک اورلہر آنے تو تیار ہے، آئندہ چند روز میں سورج آگ برسائے گا اور شہر قائد میں درمیانے درجے کا ہیٹ ویو بھی آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سےسندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں ہفتے سے سمندری ہوائیں رک جائیں گی۔ سمندری ہوائیں 21 سے 25 ستمبر تک تھمی رہیں گی، اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں