تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پیرا گلائیڈنگ کرنے والے بزرگ کیا دیکھ کر خوف زدہ ہوئے؟‌ ویڈیو وائرل

فضاء میں اڑنا یا پیراگلائیڈنگ کمزور دل والے افراد کا کام نہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت ہر شخص ایک لمحے کے لیے ضرور سہم جاتا ہے۔

پیراگلائیڈنگ کرنے والے افراد کی کمپنی کی جانب سے یادگاری ویڈیو بھی ریکارڈ کی جاتی ہے جسے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں مگر اب ایک ایسے بزرگ کی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے درہم شالہ میں ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفزدہ بزرگ شہری انسٹریکٹر کی مدد سے پیرا گلائیڈنگ کررہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا دورانیہ 7 منٹ 29 سیکنڈ کا ہے اور اس میں نظر آنے والے شخص کا نام پاوان بتایا گیا جو بار بار اپنے انسٹریکٹر کو کہہ رہے تھے کہ جلد ہی پیرا شوٹ کو زمین پر اتارو اور سفر ختم کرو۔

انسٹریکٹر نے چھلانگ لگانے کے بعد بزرگ کی حوصلہ افزائی بھی کی مگر اُن کے دل میں ایک خوف تھا جس کے بعد ماہر ہوا باز نے اس لمحے سے محظوظ ہونا شروع کیا۔

پاوان کا کہنا تھا کہ بلندی پر ہوا بہت زیادہ تھی اور جب سر نیچے کیا تو زمین کو بہت دور پایا، اسی  وجہ سے مجھے بہت زیادہ خطرہ محسوس ہورہا تھا، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ مجھے کچھ ہوجائے گا۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو پیراگلائیڈنگ کا تجربہ نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Comments

- Advertisement -