تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاہور، پسند کی شادی کرنے پر اہلِ خانہ نے حاملہ بیٹی کو ذبح کردیا

لاہور: پسند کی شادی کرنے اہلِ خانہ نے 22 سالہ حاملہ خاتون مقدس بی بی کو ذبح کردیامقدس بی بی کی 10 ماہ کی بیٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ مقدس بی بی نےتین سال‌ قبل توفیق احمد نامی شخص سے اپنی پسند کی شادی کی تھی،جس پر اس کے اہلِخانہ سخت نالاں تھے،تین سال بعد بھی اُن کا غصہ ختم نہیں ہوا اور آج بہانے سے بلاکر 7 ماہ کی حاملہ مقدس بی بی کو ذبح کر دیا،مقدس بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

lahore

 

تفتیشی افسر محمد ارشد کے مطابق مقدس بی بی نے شادی کرنے کے بعد اپنے میکے سے ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیا تھا،اور وہ اپنے شوہر و بچے کے ساتھ شوہر کے گھر میں رہتی تھی۔


مزید پڑھیے:میرپور: غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل


گزشتہ روز مقدس بی بی کی والدہ اور بھائیوں سے اُس کی ملاقات ایک کلینک میں ہوئی جہاں مقدس بی بی اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں چیک اپ کے لیئے آئی ہوئی تھی۔


 افوسناک واقعہ:ایبٹ آباد میں خاتون کو زندہ جلا دیا گیا


اس موقع پر ماں اور بھائیوں نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مقدس بی بی کو میکے آنے پر آمادہ کر لیا،اور اُس نے ماں اور بھائیوں سے جمعہ کو میکے آنے کا وعدہ کرلیا۔


ایک اور واقعہ: فیصل آباد میں غیرت کے نام پر3 خواتین کا قتل


پولیس کے مطابق جوں ہی مقدس بی بی اپنے میکے پہنچی اُس کے والد، والدہ اور بھائیوں نے اس کے گلےپر چھری پھیر کر ذبح کردیا،خون کے زیادہ مقدار میں بہہ جانے کے باعث مقدس بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

دل خراش واقعہ: مری میں جلائی جانے والی19سالہ لڑکی دم توڑ گئی

علا قہ تھانہ انچارج گوہر عباس کے مطابق مقتولہ مقدس بی بی کے اہل خانہ اپنی بیٹی‌ کو ذبھ کرنے کے بعد گھر سے فرار ہو گئے ہیں، تاہم ان کی گرفتاریوں کے لیے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اسی سے متعلق:بہن کو زندہ جلانے والا ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ 


گھر والوں کی مرضی کے برخلاف شادی کرنے والی خاتون کا بیدردی سے قتل کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل زینت نامی لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر اُ س کے اہلِ خانہ نے زندہ جلادیا گیا تھا۔


غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری


 

غیرت کے نام بیٹی اور بہو کو قتل کرنے واقعات کی سرکوبی کے لیے این جی اوز اور سول سوسائیٹی کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں اپنی جگہ لیکن جب تک حکومت عملی طور سخت اقدامات نہیں اُٹھائے گی ایسے واقعات رونما ہوتی رہیں گے۔


غیرت کے نام پرقتل میں کوئی غیرت نہیں : وزیراعظم نواز


Comments

- Advertisement -