تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا میں ایک اور اہم شخصیت کرونا کا شکار

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیپن ملر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیپن ملر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، اسٹیپن ملر امریکی صدر کی متنازع امیگریشن پالیسی کے مشیر ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے منسلک اب تک 2درجن افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

White House senior advisor Stephen Miller in 2019.
صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیپن ملر

قبل ازیں امریکی صدر خود بھی کروناوائرس کا شکار ہوئے لیکن طبیعت بہتر ہونے پر وہ دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں سے ٹرمپ نے دوبارہ اپنی معمولی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے اور انتخابات کی تیاری کررہے ہیں۔

امریکا کی اعلیٰ عسکری قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گزشتہ جمعہ سے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج تھے، اب وہ وائٹ ہاؤس واپس آگئے ہیں تاہم ڈاکٹروں کے مطابق وہ ابھی پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوسٹ گارڈ کے ایڈمرل کورونا وائرس مبتلا ہوئے جس کے بعد اعلیٰ عسکری قیادت نے احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

پنٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی بھی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -