پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے ایک اور اعلان، مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، رعایت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) نے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ دبئی کا سفر کرنے والوں کے لیے ٹکٹ میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔

السعودیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اگر آپ دبئی جانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں ایئرلائن ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت فراہم کررہی ہے۔ مسافر اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ رعایت سعودی عرب سے دبئی جانے والوں کے لیے ہے، اس حوالے سے السعودیہ نے اپنا لنک بھی جاری کیا ہے۔

سعودی عرب کی ایئرلائن نے مزید کہا کہ بکنگ، خصوصی رعایت اور مزید تفصیلات کے لیے ایئرلائن کی ویب سائٹ پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی ایئرلائن اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مختلف ممالک کے لیے رعایتی پیکج جاری کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں