تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عازمین حج کی سہولت کیلئے ایک اور اہم اقدام

ریاض: سعودی عرب میں فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے دوران عازمین حج کے طبی معائنے اور دیکھ بھال کے لیے صحت نگران مقرر کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ 20عازمین کے ہر گروپ کے لیے ایک صحت نگران مقرر کیا گیا ہے، مشاعر مقدسہ میں ہر جگہ سماجی فاصلے کا اہتمام کیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کروائیں گے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ عازمین کے استقبال کے لیے 4 مرکزی اسٹیشن مقرر کیے ہیں۔

قبل ازیں سعودی وزارت نے کہا تھا کہ اسمارٹ کارڈ میں خواتین عازمین کی تصویر ضروری نہیں ہے، خواتین عازمین کو شناخت کے لیے دستاویزات دکھانے ہوں گے، اسمارٹ کارڈ عازمین کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے، عازمین کو مشاعر مقدسہ میں دستاویزی ثبوت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

اسمارٹ کارڈ سے عازمین کو متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج سے متعلق 30 سے زائد اداروں کے تعاون سے اسٹریٹیجک اور آپریشنل منصوبے تیار کیے گئے ہیں، حجاج کرام کے لیے کرونا وائرس سے محفوظ رہائش گاہیں تیار کی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -