The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں خاتون سے اجتمانی زیادتی کا ایک اور واقعہ

لاہور کی حدود رائیونڈ کے علاقے میں خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے بعد اجتماعی زیادتی کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔تھانہ رائیونڈ سٹی پولیس نے زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کر لیا۔ایف آئی آر متن کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ 3 ستمبر کی رات پیش آیا تھا۔نامعلوم تین ڈاکو دیوار پھیلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ڈاکووں نے اسکے منہ پر کپڑا ڈال کر باندھ دیا اور کہا کہ اگر کوئی حرکت کی تو گولی مار دیں گے۔ ڈاکووں نے لوٹ مار کی اور مدعی مقدمہ کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکووں نے گھر سے موبائل فون، 11ہزار نقدی، سونا اور راشن کا سامان لیا اور فرار ہو گیے۔

اے ایس پی رائیونڈ رضا تنویر کے مطابق پانچ مشتبہ افراد حراست مین ہیں جن کے ڈی این اے سیمپل کروا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں