جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

لاہور کے ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک اور خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ملت پارک میں ہوٹل میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمے میں نامزدایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ
ایف آئی آر میں 6لاکھ روپے چھیننے کا بھی الزام عائد ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کیلئے بہانے سے ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم واقعے کے بعد تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ نوکری کیلئےسیلون گئی جہاں احمد نامی نے نوکری کی یقین دہا نی کرائی، ملزم نے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں انٹرویو کے بہانے بلایا، جہاں اس نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں مارنے کی دھمکی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں