تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ایک اور بھارتی کامیڈین نے زہر کھالیا

بھارت سے نشر ہونے والے مزاحیہ پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے کامیڈین تیرتھ آنند راؤ زہر کھانے کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی اداکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، جس کا اندازہ روز مرہ کی بنیاد پر شائع ہونے والی خبروں سے لگایا جاسکتا ہے، ایک اور بھارتی کامیڈین نے زہر کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

تیرتھ آنند راؤ نامی بھارتی کامیڈین کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں سے معروف کامیڈی اداکار کپل شرما کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے لیکن کرونا وبا کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

تیرتھ آنند راؤ مالی بحران میں ایسے گھرے کہ والدہ، بھائی اور دیگر رشتے داروں نے بھی ناطہ توڑ دیا اور انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

رشتے داروں کے دور ہونے اور مالی بحران سے نبرد آزما ہونے کے باعث تیرتھ آنند شدید مایوس ہوئے اور زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش تاہم پڑوسیوں نے انہیں دیکھ لیا اور وقت پر اسپتال پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ تیرتھ آنند راؤ گزشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

تیرتھ آنند راؤ نے کپل شرما اور بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کے ساتھ کامیڈی سرکس کے عجوبے میں بھی کام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -