The news is by your side.

Advertisement

پٹرول کے بعد مہنگائی کا ایک اور بم

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرایع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 17روپے کے اضافہ سے 85روپے کلو ہوگئی، 20کلو آٹے کا تھیلا مزید150 روپے مہنگا کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا، 170روپے کلو ملنے والا گھی اب260 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

‘فی کلو گھی کی قیمت میں حکومت نے یکدم90 روپے کا اضافہ کردیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کینیا سے درآمدات کےلیے دستاویز تصدیق فیس کی چھوٹ کی منظوری دے دی’۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

کمٹی نے آزادکشمیر میں نیکسٹ جنریشن تھری اور فور جی کی نیلامی کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری بھی دی۔ ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں86 ارب جاری کرنے کی منظوری ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں