جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

بھارت کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لیگ اسپنر ایڈم زمپا انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ایڈم زمپا معمول کے سیشن کےد وران سوئمنگ پول کی دیوار سے ٹکرا گئے جس سے ان کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھی ایڈم زمپا کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں کل مدمقابل آئیں گی، بھارت کے اوپنر بیٹر شبھمن گل بھی ڈینگی کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

گزشتہ دنوں آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کی انجری کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

ہیڈ کوچ میکڈونلڈ کے مطابق چوٹ کا مطلب ہے کہ بھارت کے خلاف اسٹوئنس کی شرکت ٹچ اینڈ گو ہوگی۔ "وہ یقینی طور پر بھارت کے خلاف میچ سے باہر نہیں ہوا لیکن ہم پریکٹس گیمز میں خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں