The news is by your side.

Advertisement

کرکٹ امن کا پیامبر، ایک اور انٹرنیشنل کرکٹر نے پاکستان کی تعریف کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر ابھرنے لگا۔ عالمی سطح پر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ امن کا پیغام بن گئی۔

پی ایس ایل کے بعد بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد نے انٹرنیشنل کرکٹرز کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے لیے جہاں 21 غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں تو وہیں انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان میں ہونے والی کرکٹ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

یکے بعد دیگر ایونٹس سے پاکستان میں کرکٹ عالمی سطح پر مرکزِ نگاہ بن گئی ہے۔آئر لینڈ کے سینئر کھلاڑی بھی پاک زمبابوے میچز بے شوق سے دیکھ رہ رہے ہیں۔

پاک زمبابوے ہیش ٹیگ کے ساتھ آئرش بیٹسمین اینڈے بیل بیرین نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے شاندار جگہ ہے۔

انہوں نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کرکٹ کے لیے پاک سرزمین کو زبردست جگہ قرار دیا۔ پاکستان کے لیے مثبت پیغام دینے پر صارفین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان پسند بھی کرتے ہوئے ری ٹوئٹ کیا۔

Image

Comments

یہ بھی پڑھیں