پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سکھر : مسلح ملزمان کی فائرنگ ، ایک اور صحافی شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک اور صحافی شدید زخمی ہوگئے ، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے، تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مقامی صحافی حیدر مستوئی شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے روہڑی سے ببرلو جاتے ہوئے ان پر فائرنگ کی۔

حیدر مستوئی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے، تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔

- Advertisement -

پی ایف یو جے، سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے مقامی صحافی پر فائرنگ کے واقعےکا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی امجد شیخ کو واقعےکی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتارکا حکم دے دیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سےواقعےکی تحقیقات کرکےرپورٹ پیش کی جائے، واقعےمیں ملوث ملزمان کوفوری گرفتارکرنےکےاقدامات کیےجائیں۔

یاد رہے چند روز قبل میرپورماتھیلو میں جراوار روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے صحافی نصراللہ گڈانی پر فائرنگ کی تھی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے فوری بعدنصراللہ گڈانی کو ابتدائی طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم خان منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایئرایمبولنس کے ذریعے آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعے کی صبح دم توڑ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں