منگل, جون 16, 2026
اشتہار

پی آئی اے میں ایک اور بڑی گرفتاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں میں انٹرٹینمنٹ منصوبے میں کرپشن کے الزام پر ایک اور بڑی گرفتاری ‏سامنے آئی ہے۔

پی آئی اےکےطیاروں میں آئی پیڈز لگانےکےمعاملہ میں کرپشن پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی ‏اے کے منیجر ایجنسی افیئرز کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق غیرقانونی اقدام کےنام پر سرکاری خزانےکو3 ارب کانقصان پہنچایا گیا، کیس میں پہلےہی 2 ‏ملزمان گرفتار ہو چکےہیں۔

ایف آئی اے کارپورٹ کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکے منیجرایجنسی افیئرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ‏گیا ہے مزید کیسزکی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی آئی اے کا 10 سال کا آڈٹ کیا گیا جس میں کرپشن کا معاملہ سامنے ‏آیا تھا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں