منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

حوثی باغیوں کا سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: یمن میں برسر پیکار حوثی باغیوں کی ایک بار پھر سعودی عرب کو بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن سے داغا جانے والا میزائل راستے میں ہی تباہ کردیا۔

سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک بار پھر بلیسٹک میزائل سے حملہ کیا، بلیسٹک میزائل سعودی شہر جازان کی طرف داغا گیا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے میزائل کو راستے میں تباہ کردیا۔

اتحادی فورسز کے ترجمان کے مطابق میزائل حملہ یمن کے علاقے سعادہ سے رات 9 بجکر 35 منٹ پر کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ میزائل حملے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ایران، یمن میں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور انہیں جدید ہتھیار فراہم کررہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو یمن میں پناہ گزینوں کی مدد کرنے اور امدادی چیک دیتے ہوئے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں میزائل حملوں کی شدید مذمت کی تھی۔

خیال رہے کہ سعودی کی اتحادی فورسز کی جانب سے 2015 سے اب تک حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 104 بلیسٹک میزائلوں اور ایک اسکڈ میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنایا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں