تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایک اور لاپتہ شہری گھر پہنچ گیا، عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتہ شہری واپس اپنے گھر پہنچ گیا، عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ جمیل محمود کے بھائی شہزاد محمود کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی حراست کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل محمد حفیظ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شہری جمیل محمود بازیاب ہوکر اپنے گھر واپس پہنچ گیا ہے جس کے بعد ہماری درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری جمیل محمود کے بازیاب ہونے پر درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔

Comments

- Advertisement -