تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کینیڈا میں ایک اور پراسرار بیماری پھیلنے لگی، ہلاکتیں رپورٹ

اوٹاوا : کینیڈا میں پراسرار دماغی بیماری نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، بیماری میں مبتلا پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وبا نے لوگوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے ایسے میں کینیڈا کے شہر نیوبرونس ویک میں ایک پراسرار بیماری نے سر اٹھانا شروع کردیا گیا ہے، جو دماغ کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اس بیماری میں mad cow  diseaseجیسی علامات ہیں جو مریض کے دماغ کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کا پہلا کیس 2015 میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد کیسز میں اضافہ ہوتا گیا اور گزشتہ برس 24 افراد کے اس پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے کی رپورٹ آئی جبکہ رواں برس اب تک 43 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیماری میں مبتلا ہونے والے 5 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، لیکن سائنسدان اور ڈاکٹرز تاحال بیماری نوعیت اور پھیلنے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگاسکے ہیں۔

موجودہ صورتحال کے باعث علاقہ مکین انتہائی خوفزدہ ہیں اور میئر سے سوالات کررہے ہیں کہ یہ بیماری کیسے پھیل رہی ہے اور ختم کیسے ہوگی؟

Comments

- Advertisement -