تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کا انکشاف

ٹوکیو: برطانیہ کے بعد جاپان میں بھی کورونا وائرس کی ایک اور نئی تبدیل شدہ قسم کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برازیل کی ریاست ایمازونا سے آنے والے چار مسافروں میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

جاپانی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی شکل کا مطالعہ کیا جارہا ہے اور اس بات کا پتا لگانے کی کوشش جاری ہے کہ موجودہ ویکسین اس کے خلاف کتنی کارآمد ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے خلاف قوت مدافعت سے متعلق نیا انکشاف

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی جاپان آنے والے مسافروں میں تشخیص ہونے والی شکل تیزی سے پھیلنے والے برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کی قسموں سے مختلف ہے۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی تھی جو 70 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے اس کے بعد کئی ممالک نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں ملتوی کردی تھیں۔

یاد رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دو لاکھ 89 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ وبا سے اب تک 4 ہزار 67 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -