تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمران خان کو ایک اور نوٹس، پیش ہونے کا حکم

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کیخلاف انحراف کا ڈیکلیئر موصول ہوا، اسپیکرپنجاب اسمبلی کے ذریعے یہ ڈیکلیریشن بھیجاگیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے19جنوری کی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کی ہے مقررہ تاریخ کودن 10 بجے کمیشن کے روبرو پیش ہوں اور پیش نہ ہونے پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےعمران خان کونوٹس بنی گالہ کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔ عمران خان کو بھیجے جانے والے نوٹس میں غلطی سامنےآگئی، نوٹس میں طلبی کی تاریخ 18جنوری کی بجائے18 دسمبر لکھی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -