تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

امریکا میں ایک اور فلسطینی شہری جج تعینات

واشنگٹن : امریکی حکام نے ریاست الینوئے میں ایک فلسطینی نڑاد شہری کو عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

غیر خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روحی شلبی کی امریکا کی ریاست الینوئے کے شہر شکاگو میں میں جج کے عہدے پر تعیناتی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔

الینوی ریاست میں فلسطینی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود ہے۔ شلبی پہلے فلسطینی ہیں جو امریکا میں جج جیسے اہم منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس جولائی میں فلسطینی نژاد شہری کو امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہر کی عدالت کا چیف جج مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جج کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونےوالی پہلی مسلمان خاتون ہیں، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -