جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کراچی میں چلنے والی تیز ہواؤں کا جھکڑ ایک اور شخص کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں چلنے والی تیز ہواؤں کا جھکڑ ایک اور شخص کی جان لےگیا، جس کے بعد گزشتہ روز سے اب تک  حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، آج بھی تیز ہوائیں چلنے کے باعث ایک شخص جان سے گیا۔

دھوراجی کالونی میں فٹ پاتھ پرسونے والا شخص بلاک لگنے سے جاں بحق ہوگیا ، ،ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کلہ تیزہواکی وجہ سے بلاک گرا ، جو ایک شخص کے چہرے پر لگا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا جاں بحق شخص نشےکاعادی تھا، لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کراچی میں چلنے والی گرد آلود ہواؤں کے باعث حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں ہوا 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےشہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے آنیوالی گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز سے اب تک مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں