کراچی: شہرقائد میں موسم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے601دو گھنٹہ تاخیر کے بعد روانہ ہوئی جبکہ پرواز کو دوپہر بارہ بجے روانہ ہونا تھا۔
اسی طرح دبئی سے کراچی آنے والی ‘فلائی دبئی’ ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ333 موسم کی خرابی کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتار لی گئی ہے۔
ذرایع نے بتایا کہ مسافر طیارے میں ہی موجود ہیں اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔
دوسری جانب کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو ایمیگریشن کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمیگریشن عملہ مسافروں کی سفری دستاویز کی کارروائی میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے۔
بیرون ملک جانے کے خواہش مند مسافر رل گئے
ایئرپورٹ پر ایف آئی اے عملے کی افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہے۔ بیرون ملک جانے والے بزرگ اور وھیل چیئر پر بیٹھے مسافروں کو بھی ایمیگریشن کے لیے مشکلات پیش آرہی ہیں۔