تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سجاول، پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس کے مجموعی کیسز کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔

پولیو آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق ضلع سجاول کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔

وزارت صحت کے مطابق حالیہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں برس کے مجموعی کیسز کی تعداد 80 کے تک پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سجاول کے رہائشی بچے کو والدین نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلوائے تھے۔

دوسری جانب پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں 10 روز کے دوران خناق سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم انسداد پولیو کے سفیر مقرر

یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد رواں برس کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 79 تک پہنچ گئی تھی۔

جن بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی اُن میں سے ایک کا تعلق لکی مروت کی یو سی سلمان خیل سے تھا، جس کی عمر 7 ماہ، اسی طرح دوسرے بچے کا تعلق پہاڑ خیل ٹھل سے جس کی عمر 21 ماہ اور بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس خیبر پختون خوا سے 56 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں، جب کہ سندھ 9، بلوچستان 7 اور پنجاب سے 5 پولیو کیس رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -