منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

ترجمان پولیوپروگرام کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیوکا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ بچے کی عمر ڈیڑھ سال ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات تین جون کو ظاہر ہوئی تھیں، بچے میں موجود پولیو وائرس وائے بی تھری اے کلسٹر ہے۔

ترجمان پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 5 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں