اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

ایک اور صوبے نے روٹی کی قیمت میں کمی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ کےپی نے صوبے میں روٹی کی قیمت میں 5 روپےکمی کا اعلان کر دیا۔ وزیرخوراک ظاہرشاہ کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام کی قیمت 30 روپے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کےپی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرتی رہےگی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات کئےجائیں گے، حکومت عوامی خدمت کے حوالے سے ایک بار پھر بازی لے گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ الحمدللہ پنجاب میں آج سے روٹی کی قیمت 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی گئی ہے۔

وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایت پر ڈی سی  لاہور نے روٹی نان کی نئی قیمت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 100 گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں