راولپنڈی: سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو تشدد کیس میں عبوری ضمانت مل گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن نےقاسم سوری کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے قاسم سوری کو 20 ہزار کے ضمانتی مچلکےجمع کرانےکا حکم دے دیا۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ سنا ہے شہبازشریف کی بھی وڈیو آنے والی ہے پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت، صرف ڈرامہ، انتخابی اسٹنٹ ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ:عمران خان کی 15 مقدمات میں ضمانت منظور
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا اعلان انتخابی ضابطےکی بھی خلاف ورزی ہے یہ معاملہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کیلئےامتحان ہے تمام مسائل کاواحدحل شفاف الیکشن ہیں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ عمران خان اور دیگر قیادت کیخلاف مقدمات کی بھرمار ہے ہم جھکنے والے نہیں۔