تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پنجاب ضمنی الیکشن، ایک اور بڑی مذہبی جماعت کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ملک کی بڑی مذہبی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے اشتراک کا سلسلہ جاری ہے اور مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کی صف اول کی مذہبی تنظیموں کاپی ٹی آئی سےاشتراک کاسلسلہ جاری ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی اور پی ٹی آئی میں اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کل پنجاب میں ہونے والے ضمی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے وفد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا شریف، مولانا منظور احمد، فضل الرحمٰن مدنی، طارق محمود یزدانی، ذاکرالرحمان، مولانا نعیم الرحمان شیخوپوری، عظیم الدین لکھوی اور مولانا عنایت الرحمان جمیل شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حمایت پر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن سے صرف ایک روز قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور حکومتی اتحادی جمعیت اہلحدیث کے کارکن اور مقامی رہنما ن لیگ سے ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں سے دوری اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی الیکشن سے ایک دن قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا

اس حوالے سے جمعیت اہلحدیت کے ایک رہنما نے کہا تھا کہ آغاز میں ہم مریم نواز سے ملے اور خلوص نیت سے انتخابی مہم میں حصہ بھی لیا لیکن بعد ازااں ن لیگ میں شہباز شریف گروپ کے رویوں کی وجہ سے ہم انتخابی مہم سے دور ہوئے، لاہور سے ن لیگی امیدواروں نے توہماری مقامی قیادت سےووٹ ہی نہیں مانگے۔

Comments

- Advertisement -