کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا، کے الیکٹرک کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 9روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ مئی کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے چارج کیا جائے گا جب کہ اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارج کیا جائے گا۔
اتھارٹی نے 4 جولائی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ٹیرف میں اضافہ کےالیکٹرک کےلائف لائن صارفین کےسوا تمام پر اطلاق ہوگا۔