ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کا ایک اور لرزہ خیز واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

تلمبہ: نواحی علاقہ عارف آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ تلمبہ کی حدود عارف آباد میں گھریلو جھگڑا ایک المناک قتل میں تبدیل ہو گیا، جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے گلہ دبا کر بہو کو قتل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سمعیہ بی بی کے نام سے ہوئی، جو دو کمسن بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے والد محمد افضل نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے سسرالیوں نے باہمی مشاورت سے قتل کیا۔

مدعی کے مطابق مقتولہ کے خاوند محمد رمضان، دیور سرفراز احمد اور ساس کنیزاں بی بی نے سمعیہ بی بی کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ تلمبہ کی نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب مقتولہ کی افسوسناک موت پر اہلِ علاقہ میں شدید رنج و غم پایا جاتا ہے جبکہ دو معصوم بچے ماں کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں