جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

اسلام آباد: نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 2 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مسلسل دوسرے روز فائرنگ کے واقعے نے پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج بھی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر اپنے گن مین سمیت قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  نیو مل  روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر راشد اپنے گن مین سمیت مارے گئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر 82 گولیاں ماریں، گاڑی میں موجود افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ہونے والے واقعے سے تعلق رکھتا ہے، گذشتہ روز بھی نامعلوم افراد نے مرزا نوید نامی پراپرٹی ڈیلر کو قتل اور چار افراد کو زخمی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

آج قتل ہونے والا راشد مرزا، نوید اور ملک طاہر کا قریبی ساتھی تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کی محرکات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھانہ بنی گالہ کےعلاقہ نیومل میں گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں راشد اورارشد شامل ہیں، وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے، جلدملزمان کوگرفتارکرلیاجائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں