پی آئی اے کے موجودہ حالات کے پیش نظر بہتر ملازمت کےمتلاشی ملازمین کیلئےکڑی شرط عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سے باہر ملازمت کےخواہشمندوں کیلئے پیشگی این او سی حصول کی شرط عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے انتظامیہ کے جاری سرکلر کے مطابق این اوسی کیلئے ای آر پی سائٹ پر اپلائی کیا جائے گا۔
سرکلر میں این اوسی لئے بغیر ملازمت کیلئے اپلائی کرنے پر قوانین کے تحت کارروائی کا انتباہ کیا گی اہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کم تنخواہ اور ادائیگی میں تاخیر کے باعث ملازمین دیگر ملازمتوں کے خواہاں ہیں اور اب پی آئی اے سے باپر ملازمت کرنے کے لیے انہیں پیشگی این او سی جیسی کڑی شرط کو بھی پورا کرنا ہو گا۔
Comments
- Advertisement -