پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

فیصل آباد: کیمیکل ڈور سے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور سے جاں بحق طالب علم کی موت پر طلبہ سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے سمندری روڈ بلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دو دن قبل کیمیکل ڈور سے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج بن گئے، طلبہ نے احتجاجاً سمندری روڈ بلاک کر دیا۔

[bs-quote quote=”پتنگ بازی پر فوری طور پر مکمل پابندی لگائی جائے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”مظاہرین کا مطالبہ”][/bs-quote]

21 سال کے جوان بیٹے کی موت پر وقاص کی والدہ شدید صدمے سے دوچار ہو گئیں۔

جواں سال طالب علم وقاص کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھر گئی تھی، جس کے باعث وہ جاں بر نہیں ہو سکا اور جان گنوا بیٹھا۔

نوجوان کی ہلاکت کے خلاف طلبہ نے سمندری روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پتنگ بازی پر فوری طور پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

غم سے نڈھال وقاص کی والدہ کا کہنا تھا کہ گھر کا ایک ہی کفیل تھا وہ بھی چھین لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

دریں اثنا ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے وقاص کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا پولیس کی نا اہلی کے باعث کیمیکل ڈور بنتی ہے، آئندہ بسنت منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں ایک سال کے دوران پتنگ بازی کے مختلف واقعات میں 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پنجاب میں‌ پتنگ اڑانے پر پابندی عائد ہے تاہم پتنگ بازی تا حال روکی نہیں‌ جا سکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں