ایک اور ٹرین نجی شعبے کے حوالے

کراچی سے میرپورخاص کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی تحت نجی ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
نجی شعبے کے تحت کراچی سٹی اسٹیشن پر مہران ایکسپریس کی روانگی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ٹرین کو نجی شعبے کے حوالے کیا گیا۔
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے
مہران ایکسپریس کا سالانہ نو کروڑ 20 لاکھ روپے نجی کمپنی ادا کرے گی، گاڑی ٹوٹل 7 کوچز پر مشتمل ہے جس 630 لوگوں کی بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کے مطابق کراچی اور میرپور خاص کے درمیان 8اسٹاپس کے ساتھ 250 کیلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 40 منٹس میں طے کرے گی۔
ڈی ایس نے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور دعاؤں کے ساتھ گاڑی کو رخصت کیا۔