تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

جامشورو سے ایک اور خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

جامشورو: سندھ کے ضلع جامشورو سے ایک اور خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو سیہون جھنگارا سے ایک اور خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون کو ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ریسکیو ادارے کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایم ایس سیہون اسپتال کا کہنا ہے کہ خاتون کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، تشدد سے جاں بحق وزیراں اور نامعلوم خاتون کو ایک ہی طرح سے قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ کے ضلع جامشورو سے چوبیس سالہ لڑکی وزیراں کی مسخ شدہ لاش ہائی وے سے برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: جامشورو، چوبیس سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل

چوبیس سالہ لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا ،جس کے جسم پر نشانات بھی موجودتھے، علاقے کے لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی کو سنگسار کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراں کے والد نے پہلے بیٹی کی موت کی وجہ حادثے کو قرار دیا اُس کے بعد پھر مقتولہ کے شوہر اور سسرال والوں پر الزام عائد کر کے مقدمہ درج کرایا جس میں شوہر اور دیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ وزیراں کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی تھی جو ذمہ داروں کا تعین اور سنگسار یا قتل کی وجوہات کا پتہ لگائے گی۔ اس ضمن میں پولیس نے وزیراں کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -