The news is by your side.

Advertisement

ویڈیو بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لےگیا

کراچی: شہر قائد میں ویڈیو بنانے کے دوران کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے،حادثہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے نوجوان کی شناخت فراز جبکہ زخمیوں کی شناخت ایاز اور احسن کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں افراد گاڑی چلانے کے دوران ٹک ٹاک کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثات میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں